لکی مروت:مشتعل مظاہرین کا گرڈسٹیشن پر حملہ، توڑ پھوڑ

لکی مروت:مشتعل مظاہرین کا گرڈسٹیشن پر حملہ، توڑ پھوڑ
لکی مروت:مشتعل مظاہرین کا گرڈسٹیشن پر حملہ، توڑ پھوڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔
ترجمان پیسکو کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ماماخیل فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرڈ سٹیشن پر حملہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پیسکو فیلڈ سٹور اور متعلقہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔حملے کے دوران مظاہرین نے گرڈ سٹیشن میں پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھاکرباہرپھینک دیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زائد ہیں ، توڑپھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -