نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی ۔۔؟ صالح ظافر نے اندرونی کہانی بیان کر دی

نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی ...
 نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی ۔۔؟ صالح ظافر نے اندرونی کہانی بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )  سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے  مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت  کیوں نہیں کی ۔۔؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے  اندرونی کہانی بیان کر دی

روزنامہ "جنگ " میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں صالح ظافر نے لکھا کہ حکمران  جماعت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جماعت کے سربراہ  نواز شریف کی عدم شرکت نے ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئے رجحانات کی نشاندہی کردی گئی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پلیٹ فارم اور مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی رابطوں کی کوششوں  سمیت حزب اختلاف کی سرگرمیاں بھی جام ہوکر رہ گئی ہیں۔ نوازشریف گزشتہ ماہ کے بجٹ اجلاس اور اسکے لیے ہوئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں سے بھی غیرحاضر رہے۔ اس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امور حکمرانی اور پارلیمانی بندوبست بدستور وزیراعظم و قائد ایوان شہباز شریف اور نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحٰق ڈار کو تفویض چلے آرہے ہیں۔

صالح ظافر نے لکھا کہ  میاں نوازشریف وفاقی دارالحکومت سے پون گھنٹے کی مسافت پر اپنے پسندیدہ پہاڑی علاقے کوہ مری میں اقامت پذیر ہیں سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے ان سے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں پوری سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز جہاں قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی اجلاس سے جماعت کے سربراہ کی غیرحاضری اور عدم تعلق جیسی کیفیت کارفرما تھی وہاں تحریک انصاف نے اپنے شکست خوردہ صدارتی امیدوار اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے منسوب سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کو اپنی تجویز ماننے پر انکار کردیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ اگر محمود اچکزئی نے اپنے رابطوں میں کوئی پیش قدمی کی ہے تو اس سے تحریک انصاف کو آگاہ نہیں کیا گیا۔