شیوجلد نہ کرنے پر حجام کے اغواء و زیادتی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے ملزموں نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

شیوجلد نہ کرنے پر حجام کے اغواء و زیادتی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے ملزموں نے ...
شیوجلد نہ کرنے پر حجام کے اغواء و زیادتی کا کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے ملزموں نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شیو جلد نہ کرنے پر حجام کو اغوا ءکرکے تشدداور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں، ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شیو جلد نہ کرنے پر حجام کو اغوا ءکرکے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حجام کو اغواء کرکے جنسی تشدد کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں، ضمانتیں خارج ہونے پر ملزمان احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہوگئے ۔