خاور مانیکا کے وکیل کی میمز کیوں بنائی جا رہی ہیں؟ وکیل عثمان ریاض نے بھری عدالت میں بتا دیا

خاور مانیکا کے وکیل کی میمز کیوں بنائی جا رہی ہیں؟ وکیل عثمان ریاض نے بھری ...
خاور مانیکا کے وکیل کی میمز کیوں بنائی جا رہی ہیں؟ وکیل عثمان ریاض نے بھری عدالت میں بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل خاور مانیکا نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بار بار طلب کیا گیاوہ پیش نہیں ہوئیں، تاخیری حربے کون استعمال کررہا ہے،کل سے میرے میمز بھی بنائے جارہے ہیں،عثمان ریاض نے کہاکہ میمز اس لئے بنائی جارہی ہیں آپ اہم پریس کانفرنس کے دوران گیم کھیل رہے تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر وکیل خاور مانیکا نے کہاہم پر تاخیری حربے استعمال کرنے کاالزام لگایا جا رہا ہے،الزام لگایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے چالان کی کاپیاں نہیں دیں،دوران سماعت وکیل خاور مانیکا نے جج افضل مجوکہ کی وائرل تصاویر کا ذکر کیا، وکیل خاور مانیکا نے کہاکہ ججز کی میمز بنا دی جاتی ہیں مذاق اڑایا جاتا ہے،یہاں آرڈر میں لکھا ہوا کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

جج افضل مجوکہ نے کہاکہ میں نے حال ہی میں 4دن میں ٹرائل مکمل کیا، بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہاکہ اعتراض اٹھایا جا رہا ہے فرد جرم بشریٰ بی بی کی موجودگی میں عائد نہیں کی گئی،وکیل خاور مانیکا نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بار بار طلب کیا گیاوہ پیش نہیں ہوئیں،میری التوا کی درخواست مسترد ہوئی تو میں آج عدالت کے سامنے پیش ہوں،اس کو اگر دیکھیں تو کون بھاگ رہا تھا، تاخیری حربے کون استعمال کررہا ہے،کل سے میرے میمز بھی بنائے جارہے ہیں،عثمان ریاض نے کہاکہ میمز اس لئے بنائی جارہی ہیں آپ اہم پریس کانفرنس کے دوران گیم کھیل رہے تھے،عدالت نے عدت میں نکاح کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9بجے تک ملتوی کردی ۔