شاہین آفریدی کی محمد یوسف سے تلخ کلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی

شاہین آفریدی کی محمد یوسف سے تلخ کلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی
شاہین آفریدی کی محمد یوسف سے تلخ کلامی ، وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے موقع پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تکرار ہوئی تھی، غلطی پر شاہین آفریدی نے معافی مانگ لی تھی جس پر مینجمنٹ نے معاملہ رفع دفع کردیا تھا۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ان کے رویے کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کا کوچز سے رویہ مناسب نہیں تھا ۔

اس حوالے سے مزید چھان بین کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ شاہین آفریدی کی بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخی ہوئی تھی جو شدت اختیار کر گئی تھی، واقعہ ورلڈ کپ میں نہیں بلکہ اس سے قبل انگلینڈ کے دورے کے موقع پر پیش آیا تھا ۔ہینڈنگلے میں نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی نو بالز کی نشاندہی کررہے تھے، بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی ناراض ہوئے اور اس موقع پر دونن کے درمیان بحث ہوئی جو شدت اختیار کر گئی تھی ۔

بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کی ، شاہین آفریدی کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر انہوں نے ٹیم کے سامنے محمد یوسف سے معافی مانگی تھی۔شاہین آفریدی کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد مینجمنٹ نے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کی نظر میں یہ واقع "ہیٹ آف دی مومنٹ" تھا اور اسے غیر معمولی تصور کرنے کا کوئی جواز نہ تھا۔

مزید :

کھیل -