ٹک شاپ میں نوجوان پر لڑکیوں کا تشدد، کیس میں اہم پیشرفت

ٹک شاپ میں نوجوان پر لڑکیوں کا تشدد، کیس میں اہم پیشرفت
 ٹک شاپ میں نوجوان پر لڑکیوں کا تشدد، کیس میں اہم پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں لڑکیوں کی جانب سے نوجوان پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق تشدد کا نشانہ بنے والےنوجوان نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیےعدالت سے رجوع کرلیا، نوجوان نےموقف اختیار کیا کہ پولیس نے مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی،تھانہ گارڈن کے ایس ایچ او کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ہماری مرضی کے بغیر ملزمان سے صلح کرانے کی کوشش کی، عدالت پولیس افسران کو بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج نےکل پولیس افسران کوطلب کرلیا ہے۔