شینگن السوین کا ’بلیک ایڈیشن‘ پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا

 شینگن السوین کا ’بلیک ایڈیشن‘ پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا
 شینگن السوین کا ’بلیک ایڈیشن‘ پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شینگن پاکستان کی طرف سے اپنی گاڑی شینگن السوین کا ’بلیک ایڈیشن‘ پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گاڑی کا ٹاپ ماڈل ’السوین 1.5ڈی سی ٹی لومیئر‘ سیاہ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ گاڑی تین ماڈلز 1.5ڈی سی ٹی لومیئر، 1.5ڈی سی ٹی کمفرٹ اور 1.3ایم/ٹی میں آتی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق بلیک ایڈیشن میں بلیک سائیڈ مررز، بلیک الائے وہیلز، بلیک لیدر سیٹیں، بلیک روف، بلیک ڈور ہینڈلز اور بلیک انٹیریئر ٹرمزکے بنیادی فیچرز دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے بلیک ایڈیشن کی قیمت 45لاکھ 74ہزار روپے رکھی گئی ہے جو معیاری لومیئر ماڈل کی قیمت سے 25ہزار روپے زیادہ ہے۔ بلیک ایڈیشن کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔ اس گاڑی کی بکنگ 10لاکھ روپے پیشگی ادائیگی کے ساتھ کرائی جا سکتی ہے۔

مزید :

بزنس -