سفاری پارک میں سیاحوں نے دریائی گھوڑے کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ انٹرنیٹ پرتہلکہ مچ گیا

 سفاری پارک میں سیاحوں نے دریائی گھوڑے کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ انٹرنیٹ ...
 سفاری پارک میں سیاحوں نے دریائی گھوڑے کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ انٹرنیٹ پرتہلکہ مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاکے ایک سفاری پارک میں سیاحوں کی طرف سے دریائی گھوڑے کے منہ میں پلاسٹک بیگ پھینکنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص دریائی گھوڑے کے منہ میں پلاسٹک بیگ پھینک رہا ہوتا ہے، جسے دریائی گھوڑا نگل لیتا ہے۔
ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین اس شخص کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کمنٹس میں ایک شخص لکھتا ہے کہ ”میں امید کرتا ہوں کہ یہ آدمی اور یہ دریائی گھوڑا کبھی ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں اور تب ماحول دریائی گھوڑے کے لیے موزوں ہو۔“
 ویڈیو وائرل ہونے پر سفاری پارک کے ترجمان الیگزینڈر ذوالقرنین نے جکارتہ گلوب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہم نے اس سیاح کی گاڑی نمبر پلیٹ سے شناخت کر لی ہے۔ اگر اس شخص نے اپنے عمل پر کھلے عام معافی نہ مانگی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -