2050ءتک پاکستان کی آبادی کتنی بڑھ جائے گی؟ ماہرین نے متنبہ کر دیا

 2050ءتک پاکستان کی آبادی کتنی بڑھ جائے گی؟ ماہرین نے متنبہ کر دیا
 2050ءتک پاکستان کی آبادی کتنی بڑھ جائے گی؟ ماہرین نے متنبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، جس کی آبادی 2.5فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف)کے ڈیپارٹمنٹ آف رورل سوشیالوجی کے زیرانتظام آبادی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ماہرین کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان کی آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2050ءتک دو گنا ہو جائے گی۔ 
"دی نیشن" کے مطابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز یو اے ایف ڈاکٹر بابر شہباز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل کی وجہ سے پاکستان کو سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ چین، جاپان اور بھارت بھی بڑی آبادی والے ممالک ہیں تاہم انہوں نے اپنی آبادی کو ہنرمند بنا کر ترقی کی ہے۔ ہنرمند افرادی قوت کسی بھی ملک کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔ “
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رورل سوشیالوجی ڈاکٹر اظہار احمد خان نے کہا کہ ”پاکستان میں خواتین سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ہمیں اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ ہمارے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 1951ءمیں پاکستان کی آبادی ساڑھے 3کروڑ تھی، جو اب 24کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ “

مزید :

قومی -