معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب 

معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے، وزیر اعلیٰ ...
معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج آبادی میں اضافے کے وسائل اور ماحول پر اثرات کو سمجھنا ہوگا۔ آ بادی اور وسائل کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا خوشحالی کی دلیل ہے۔خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاپولیشن پر کنٹرول برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔ آبادی کا انتظام صرف حکومت ہی کی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ پائیدار ترقی کی شرح مؤثر آبادی کنٹرول سے منسلک ہے۔ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے۔ قدرتی وسائل اور انفراسٹرکچر پاپولیشن کا بڑھتا ہوادباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔آبادی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر برے اثرات کا سبب بن رہا ہے۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری ہر گھرانے کا درست ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کاوش ہے۔