زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مزید :

بزنس -