بلوچستان کا بجٹ آج پیش ہوگا ،حجم ڈیڑھ کھرب سے زائد،تنخواﺅں میں 20فیصد اضافہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2012-13ءکا بجٹ آج پیش کیاجارہا ہے جس کا حجم ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد بتا یا گیاہے۔ترقیاتی سکیموں کیلئے 33ارب روپے مختص کیے جارہے ہے جبکہ امن وامان پر 15سے 20ارب روپے جبکہ غیر تر قیاتی سکیموں پر 140ار ب مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔وفاق کی طرز پر ملازمین کی تنخواہوںمیں بیس فیصد اضافہ کیاجارہا ہے۔عاصم کردگیلو دوسرے وزیر خزانہ ہیں جو آ ج پانچواں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔