سا زشیو ں کو سا تویں آسما ن کی سیر کرا سکتے ہیں :الطا ف حسین

سا زشیو ں کو سا تویں آسما ن کی سیر کرا سکتے ہیں :الطا ف حسین
سا زشیو ں کو سا تویں آسما ن کی سیر کرا سکتے ہیں :الطا ف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قو می مو و منٹ با نی آل پاکستا ن مہاجر سٹو ڈنٹس ارگنا ئزیشن اے پی ایم ایس او کا 34واں یو م تا سیس آج منا یا جا رہا ہے ۔یو م تا سیس کے مو قع پر جنا ح گر اﺅ نڈ نا ئن زیرو اور اطرا ف کی گلیو ں کو بر قی قمقو ں سے سجا یا گیا اور شہداءکے لیئے فا تحہ خوانی کی۔یو م تا سیس شروع ہو نے سے پہلے ہی کا رکنوں کی بڑی تعدا د نا ئن زیرو پہنچ گئی جنہو ں نے اے پی ایم ایس او اور متحدہ قو می مو ومنٹ کے لیئے قربانیا ں دینے والوں کو خراج عقید ت پیش کیا۔اس مو قع پر کا رکنو ں نے متحدہ کے قائد الطا ف حسین سے تجدید عہد وفا کیا اور کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم دہرایا ۔کارکنو ں سے خطا ب کرتے ہو ئے متحدہ قو می مو و منٹ کے الطا ف حسین نے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے عزم  استقلال کو سراہا اور کہا کہ اے پی ایم ایس او اور متحدہ کو ختم کرنے کی سا زش کی گئیں مگر کا رکنوں کی قربانیو ں اور اللہ تعالی نے ہر سا زش نا کام بنا دیں یہ سازشیں آج بھی کی جا رہی ہیں اور ہم متحدہ کو ختم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو سا تویں آسما ن کی سیر کرا سکتے ہیں ۔ انہو ں نے ملک اور خا ص طو ر پر کرا چی کی صو رتحال پر تشو یش کا اظہا ر کیا اور کہا کہ اس سے پو رے ملک کے حا لا ت خرا ب ہو سکتے ہیں ۔مگر ہم ملک کا تحفظ کریں گے اور کو ئی سا زش کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے اور اس کے لیئے ہر قسم کی قربا نی دیں گے۔الطا ف حسین نے کارکنوں کومخا طب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ ہم پرجھوٹے الزام لگانے والوں کاکیا حشر ہوا ہے، اللہ الزامات لگانے والوں کی پکڑ کرتاہے خواہ اس کا کتنا بڑا مرتبہ کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد سے بڑے طاقتورعہدے پر فائزآدمی چیف جنرل آصف نواز نے ہمارے خلاف آپریشن کے وقت میڈیا پر کہاتھا کہ الطاف حسین کاکریکٹر ختم ہوچکا ہے ۔میرا کردار آپ کے سامنے ہے ۔اللہ کے کرم سے تمام سازشوں کے باوجود آپ کے ساتھ بات کررہاہوں مگر جنرل آصف نواز نے کہاں ہے ۔انہو ں نے میڈیا پر تنقید کی اورکہا کہ اینکر پرسن بھی کھلم کھلا الزام لگانے سے گریز نہیں کرتے۔دنیا سے چھپایا جاسکتا ہے مگر اللہ سے کچھ نہیں چھپایا جاسکتا ہے۔مجھ پر اللہ کی مہربانی اورعنایت ہے اس لیے ایم کیو ایم کو ہر سازش کاپتہ چل جا تا ہے۔سب کان کھول کرسن لیں کہ کراچی میں دہشت گردوں کوکون کون سپورٹ کر رہاہے ان کے بارے میں ہمیں معلوم ہے۔ایسا کرنے والوں کاانجام بھی بھیانک ہوگا۔کبھی کو ئی الزا م لگایا جا تا ہے کبھی کو ئی الزام لگایا جا تا ہے بے گنا ہو ں کو گرفتا ر کیا جا تا ہے جبکہ بھتہ خو روں اور قا تلو ں کو تحفظ فراہم کیا جا تا ہے ۔بہت ادب سے کہتا ہو ں کہ میں نے حقا ئق بیا ن کیے ہیں وکیلو ں کو زندہ جلا نے کا الزام لگا نے والوں کو اللہ زندہ جلا ئے گا ۔انہو ں نے کہاکہ ہم لڑنا نہیں چا ہتے نہ مرنا چا ہتے ہیں لیکن ہم مرنے سے ڈرتے بھی نہیں ہیں۔

مزید : کراچی