میمو کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میمو کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔ مبینہ طورپرحسین حقانی کے کہنے پر امریکی شہری منصور اعجاز کی طرف سے امریکی حکام کو لکھے گئے میمو کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کے سیکرٹری نے رپورٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ۔کمیشن کی رپورٹ میں تحقیقات میں موصول ہونے والی دستاویزات اور سفارشات شامل ہیں ۔