سندھ ہائیکورٹ نے ججوں کو مستقل نہ کرنے کا پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ججوں کو مستقل نہ کرنے کا پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قراردے دیاہے ۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بار کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاتھاکہ ججوں کو کام سے روکنے کا پارلیمانی کمیٹی کو اختیار نہیں ۔جسٹس باقر علی اور جسٹس پر عقیل پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس سعادت اور غلام سرور کو مستقل نہ کرتے ہوئے فارغ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔