ارسلان افتخار کیس کاتعلق چیف جسٹس کی ذات سے نہیں:اعتزاز احسن

ارسلان افتخار کیس کاتعلق چیف جسٹس کی ذات سے نہیں:اعتزاز احسن
ارسلان افتخار کیس کاتعلق چیف جسٹس کی ذات سے نہیں:اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس کا تعلق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی ذات سے نہیں ہے ، ملک ریاض کی آمد پربہت سی وضاحتیںہوجائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ اُن کا ٹوئیٹر پر کوئی اکاﺅنٹ ہے اور نہ ہی وہ ٹوئیٹ کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ ارسلان کیس سے چیف جسٹس کا وقار مجروح نہیں ہوگا، ریاض کی آمد پربہت سی وضاحتیںہوجائیں گی،ملک ریاض نے جو میٹریل دکھا یااس پر کوئی رائے نہیں دیں گے کیونکہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے۔ان کاکہناتھا کہ اخبارات میں اس کیس سے متعلق وضاحتیں آئی ہیںجو بڑے صحافیوں نے کی ہیں مگر ارسلان افتخار نے تمام الزامات کوردکردیا ۔انہوںنے کہاکہ ملک ریاض کے بارے میں بات بہت بڑھ گئی ہے، اُن کو عدالت میں آنا ہی ہوگااور اُنہیں کیس میں بعض باتوں سے اجتناب سے کام لینا چاہیے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں پتھر کھائے،ٹارچرکیا گیا،انہوں نے نظمیں لکھیں،ان کے جتنی قربانی عدلیہ تحریک میں کسی نے نہیں دی ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزازکاکہناتھاکہ ارسلان کیس پر افسوس ہوا تاہم وہ روئے نہیں ، ارسلان نے ایسا کیا ہے تو اس کا انفرادی فعل ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -