مسئلہ سیاچن ، سیکرٹری دفاع کی سربراہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری

مسئلہ سیاچن ، سیکرٹری دفاع کی سربراہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ...
مسئلہ سیاچن ، سیکرٹری دفاع کی سربراہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ سیاچن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔وزارت دفاع میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود کی سربراہی سیکرٹری دفاع کررہے ہیں ۔سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی پاکستانی وفد کی قیادت کررہی ہیں ۔ڈی جی ملٹری آپریشن ،وزارت دفاع اور خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز معاونت کررہے ہیں ۔بھارت کے سیکرٹری دفاع شرماکی سربراہی میں نورکنی وفد مزاکرات میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاچن کے معاملے پر مذاکرات کا یہ نواں دورہے ۔