ارسلان افتخار اور جسٹس کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارسلان افتخار کیس میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ارسلان افتخار اور جسٹس کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار کیس کی سماعت جاری ہے۔جہاں ارسلان افتخار کے وکیل نے ملک ریاض کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست مسترد کرنے کے اعتراض پر عدالت سے ایف آئی آر درج کرانے پر بات کرنا چاہی جب ججز نے اس کی طرف توجہ نہ دی تو ارسلان افتخار اور سپریم کورٹ کے جسٹس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔سپریم کورٹ میں اس کیس سے متعلق سماعت جاری ہے۔