ارسلان افتخارکیس:کل تک ہر حا ل میں ملک ریاض کا بیان عدالت میں جمع کرایا جائے:سپریم کورٹ

ارسلان افتخارکیس:کل تک ہر حا ل میں ملک ریاض کا بیان عدالت میں جمع کرایا ...
ارسلان افتخارکیس:کل تک ہر حا ل میں ملک ریاض کا بیان عدالت میں جمع کرایا جائے:سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ارسلا ن افتخار کیس میںسپریم کورٹ نے ملک ریاض کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ کل تک ہرحال میںان کا بیان عدالت میں سماعت کے آغاز سے قبل جمع کرادیا جائے۔آج بنیادی طورپردونوں فریقین سے بیانات جمع کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جس پر ارسلان افتخار کی طرف سے اپنا بیان وقت پر جمع کرادیا گیا تھاجبکہ ملک ریاض کی طرف سے بیان جمع کرانے کے لیے ان کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت سے دو دن کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور کل تک بیان جمع کرانے کاحکم دیا۔زاہد بخاری کو عدالت نے کہا کہ اگر ملک ریاض خود نہیں آسکتے تو فون پر ان سے رابطہ کرکے ان کا بیان عدالت میں کل سماعت سے قبل جمع کرادیں۔سماعت کے دوران ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ لگتا ہے کہ عدالت اس کیس تفتیش کررہی ہے۔جس پر جسٹس جوادایس خواجہ نے کہا کہ عدالت اس کیس کے بارے میں کوئی تفتیش نہیں کررہی البتہ یہ کیس اہم ہے ملک میں کوئی بھی اس کیس کے سوا بات نہیں کررہا۔جسٹس جواد نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس معاملے کو غیر ضروری طول نہ پکڑنے دیں،ہم قطعی طور پر تفتیش نہیں کررہے۔آپ کیوں فرض کررہے ہیں کہ شواہد اور دستاویز اکٹھے کر رہے ہیں،جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں انہیں تیرہ سال ہوگئے یاد نہیںان کا کوئی کیس صحیح فائل ہواہو۔کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔