پاک بھارت مذا کرا ت ،دو نو ں ملکو ں نے سیا ہ چن سے فو ج ہٹا نے کی سفا رشا ت مر تب کر لیں

پاک بھارت مذا کرا ت ،دو نو ں ملکو ں نے سیا ہ چن سے فو ج ہٹا نے کی سفا رشا ت مر تب ...
پاک بھارت مذا کرا ت ،دو نو ں ملکو ں نے سیا ہ چن سے فو ج ہٹا نے کی سفا رشا ت مر تب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاچن اور سرکریک کے مسئلے کے حل کےلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری دفاع سطح مذاکرات کا 13 واں دور ختم ہوگیا ہے۔مذاکرات میں سرکریک کے حوالے سے دونوں ملکوں کی جانب سے کئے گئے سروے کا تبادلہ کیا گیا۔ سیکرٹری دفاع سطح کے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے سیاچن سے فوجیوں کو ہٹانے کےلئے سفارشات مرتب کرلیں ہیں جو دونوں سیکرٹریز اپنی حکومتوں کو دیں گے۔ دنیا نیوز کے مطا بق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جس میں سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے عسکری حکام کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔ بھارتی سیکرٹری دفاع ششی کانت شرما نے سرکریک کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کئے جانیوالے سروے کو پاکستان کے حوالے کیا اور اسی طرح پاکستان نے بھی سرکریک کے حوالے سے ایک سروے بھارتی وفد کے حوالے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سیکرٹری دفاع نے 7 اپریل کو سیاچن میں برفانی تودے کی زد میں آنیوالے پاکستانی جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ششی کانت شرما نے کہا کہ اگرچہ بھارت بھی سیاچن سے فوجیں ہٹانے کے حق میں ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نے سیاچن سے فوجیوں کے انخلاءکے حوالے سے تجاویز دیں۔ مذاکرات میں سیاچن کے حوالے سے چند سفارشات مرتب کی گئیں جو دونوں ملکوں کی حکومتوں کو بھجوائی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ کل یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے جس میں سیاچن پر مزید بات چیت کی جائے گی۔