نیٹو سپلا ئی کی بحا لی میں نا کا می ،امریکہ نے مذاکرا تی ٹیم پاکستا ن سے و اپس بلا لی ،مذاکرات ختم نہیں کیے:پینٹا گو ن

نیٹو سپلا ئی کی بحا لی میں نا کا می ،امریکہ نے مذاکرا تی ٹیم پاکستا ن سے و اپس ...
نیٹو سپلا ئی کی بحا لی میں نا کا می ،امریکہ نے مذاکرا تی ٹیم پاکستا ن سے و اپس بلا لی ،مذاکرات ختم نہیں کیے:پینٹا گو ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفا ع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے مذا کراتی ٹیم بلا نے کا فیصلہ خو د امریکہ نے کیا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفا ع کا نیٹو سپلا ئی کی بحالی کا پاکستان سے کو ئی معا ہدہ نہیں ہوا۔نیٹو سپلا ئی کی بحالی کی کو ششو ں میں نا کا می کے بعد امریکہ نے پاکستا ن سے اپنی مذا کراتی ٹیم واپس بلا لی ہے اور اسکی با ضا بطہ تصدیق بھی کر دی ہے ۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی واپسی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم مزاکرات سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ترجمان نے واضح کیا کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ پینٹا گون نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات نہ ہونے پر واپس بلایا گیا ہے جبکہ نیٹو کنٹینرز کے معاوضے پر بھی اختلافات ہیں اور مناسب وقت پر مذاکراتی ٹیم دوبارہ پاکستان جائے گی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے بغیر بھی ہماراس کام چلتا رہے گا ۔یہ الگ بات ہے کہ پاکستان کے بجائے نیٹو سپلائی کیلئے شمالی علاقے زیادہ مہنگے ہیں ۔امریکہ محکمہ خار جہ نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحا لی کیلئے امریکی ٹیم 6ہفتوں سے موجود تھی جن سے نیٹو سپلا ئی کے ٹیکنیکل امور پر پاکستان کے سا تھ پیش رفت ہو ئی ہے اورصو ر تحا ل میں بہتری کیلئے کوشیش جا ری ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ کچھ شعبو ں میں پاکستان سے معا ملا ت طے پا گئے ہیںجس کی تفصیلا ت نہیں بتا سکتے جبکہ نیٹو سپلا ئی پر مکمل معا ہدہ نہیں ہو سکا ۔امریکی محکمہ خار جہ کا کہنا تھا کہ پا کستان اور امریکہ کے درمیان کئی اختلا فا ت ہیں ،جنہیں مل کر حل کرنا ہو گا جبکہ پاک امریکہ مذا کرات منا سب وقت پر ہونگے ۔ امریکی محکمہ خا ر جہ کا سلالہ چیک پوسٹ معا ملہ پر معا فی کے معا ملے پر تنصرے سے انکا رکیا۔

مزید :

سیاست -Headlines -