ن لیگ کی ریلی ،ایو ان صدر میں دا خل ہونے کی کوشش پو لیس سے ہا تھا پا ئی ،زرداری محل سے با ہر نکلیں :نثا ر

ن لیگ کی ریلی ،ایو ان صدر میں دا خل ہونے کی کوشش پو لیس سے ہا تھا پا ئی ،زرداری ...
ن لیگ کی ریلی ،ایو ان صدر میں دا خل ہونے کی کوشش پو لیس سے ہا تھا پا ئی ،زرداری محل سے با ہر نکلیں :نثا ر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حز ب اختلا ف چودھری نثارکی قیادت میں( ن ) لیگ کی جانب سے شاہراہ دستورپرریلی نکالی گئی جہاں اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ شا ہراہ دستو ر پر مسلم لیگ( ن ) کے کارکنوں اورپولیس میں زبردست دھکم پیل بھی ہو ئی۔چودھری نثارکی قیادت میں( ن ) لیگ کے اراکین وکارکنوں نے ایوان صدرکی طرف مارچ کیا ،اس دوران لیگی اراکین نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جسے پولیس نے روک دیا ہے۔ریلی کے شرکاء نے گوزرداری گوکے نعرے لگائے۔شرکاءنے ایوان صدر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر( ن ) لیگ کے کارکنوں اورپولیس میں ایوان صدرکے باہرہاتھاپائی بھی ہو ئی ،اس دوران مسلم لیگ( ن )کے بعض کارکنوں کی ایوان صدرکے گیٹ پرچڑھنے کی کوشش کی۔شرکاءکو ایوان صدرکی جانب سے روکے جانے پر شرکاء نے راکین پارلیمنٹ اورکارکنوں کے ساتھ ایوان صدرکے سامنے دھرنا دیا ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے خطاب میں کہا کہ آج کی ریلی جعلی حکمرانوں کیلئے پیغام ہے،دوسزایافتہ افرادایوان صدراوروزیراعظم ہاﺅس پرقابض ہیں۔زرداری محل سے نکل کرعوام کی حالت دیکھیں۔

مزید : اسلام آباد