متحد ہ کا وجود کوئی نہیں مٹا سکا،مذاق اڑانے والے بھی ہمارے نعرے لگا تے ہیں:الطاف حسین

متحد ہ کا وجود کوئی نہیں مٹا سکا،مذاق اڑانے والے بھی ہمارے نعرے لگا تے ...
متحد ہ کا وجود کوئی نہیں مٹا سکا،مذاق اڑانے والے بھی ہمارے نعرے لگا تے ہیں:الطاف حسین

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس ارگنائزیشن(اے پی ایم ایس او)کے34ویں یوم تاسیس کی تقریب جاری ہیں،مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائدایم کیوایم الطاف حسین کاکہنا تھا کہ میرامذاق اڑانےوالے آج خودانقلاب کے نعرے لگارہے ہیں،جنہیں انقلاب کے معنیٰ نہیں معلوم انہیں اس کاکیاپتا۔میں نے سب سے پہلے انقلاب کی بات میں نے کی تھی۔انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں نے کہاتھاکہ پاکستان میں فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے اور ہم انقلاب لا کر رہیں گے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے بھائیوں اوروالدین کوشہیدکیاگیا،ایم کیوایم کوآج پھرکام کرنے سے روکاجارہاہے اور اسکے با وجود پاکستان کے گوشے گوشے میں ایم کیوایم کانظریہ اورکارکن موجودہیں۔ٹیلی فو نک خطاب میںان کاکہنا تھا کہ آ ج کا اجتما ع ملک کا سب سے بڑا اور تا ریخی اجتما ع ہے ،جنہیں ایم کیو ایم کے کار کنوں نے کا میاب بنا یا۔انکا کہنا تھا کہ بھتہ خو روں اور اغواکاروں کی سر رستی کر کے ایم کیو ایم کے خلا ف زہریلا پروپگنڈا کیا جا رہا ہے،تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیوایم اپنا وجود رکھتی ہے۔ہم نے اپنی تا ریخ سے کو ئی سبق نہیں سیکھا۔الطا ف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں خو ف ہراس کی فضا پھیلا ئی جا رہی ہے، صرف کراچی ہی نہیں پو را پاکستان امن وامان کے مسئلے سے دوچا ر ہے۔انکا کہنا تھا کہ امریکہ آ ج ہمیں دوست نہیں دشمن سمجھا رہا ہے ۔

مزید : کراچی