کرپشن کا اہم ترین سکینڈل "بم"پاکستان پہنچ گیا

کرپشن کا اہم ترین سکینڈل "بم"پاکستان پہنچ گیا
کرپشن کا اہم ترین سکینڈل

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کرپشن کیس کے اہم کردار اور بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض ذاتی طیارے میں د بئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔وہ منگل کو سپریم کورٹ میں پیش ہونگے اور ثبوت جمع کرائیں گے ۔اسلام آبادسے قبل ان کا طیارہ بحریہ ون دبئی سے کراچی پہنچا جہاں ایندھن لینے کے بعد اسلام آ با د کیلئے روانہ ہوا ۔ایندھن لینے کے دوران ملک ریاض کو وی آ ئی پی لا ﺅنج میں بٹھایا گیا ۔بینظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بحریہ ٹاﺅن کے عملے نے انہیں یہاں کی تازہ ترین صورتحال کی ابتدائی بریفنگ دی ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن ملک ریاض نے کسی سوال کا جواب دینے کی بجائے واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے بات کرنے سے روکا ہے ، میں جو کہوں گا سپریم کورٹ میں کہوں گا اور ثبوت دوں گا ۔

مزید : کراچی


loading...