چین صرف تین سا ل میں سات ائیر پو رٹ تعمیر کرے گا

چین صرف تین سا ل میں سات ائیر پو رٹ تعمیر کرے گا
 چین صرف تین سا ل میں سات ائیر پو رٹ تعمیر کرے گا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی ہوا بازی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال کے دوران 70 نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جا ئیں گے ۔یہ منصوبہ اقتصادی انحطاط کے باوجود اس صنعت کی توسیع کے بھرپور منصوبے کا حصہ ہے۔ چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے سربراہ لی جیاشیانگ نے عزائم کو دہرایا کہ ملک کے موجودہ پانچ سالہ اقتصادی منصوبے کے تحت فضائی کمپنیاں 2011ءسے 2015ء تک اوسطاً سالانہ 300 سے زائد جہاز خریدیں گی۔ انہوں نے بیجنگ میں مختلف وفود اور عالمی ائر لائن انڈسٹری گروپ ایاٹا کے سالانہ اجلاس عمومی کو بتایا کہ چین آئندہ چند سالوں کے دوران 70 نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر اور موجودہ 100 ہوائی اڈوں کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2015ء کے آخر تک ہوائی اڈوں کی تعداد 230 سے بڑھ جائے گی اور چینی فضائی کمپنیاں اس وقت تک 4700 پروازیں چلائیں گی۔ اس جارحانہ توسیعی پروگرام کا اعلان ایاٹا کے سربراہ ٹونی ٹیلر کے اس انتباہ کے بعد کیا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے اور یورو زون بحران کے باعث اس سال عالمی فضائی کمپنیوں کا منافع نصف سے زائد رہے گا۔

مزید : بین الاقوامی