نڈا ل نے جو کوچ کو نڈھا ل کر کے فرنچ اوپن کا سا تواں ٹا ئٹل جیت لیا

نڈا ل نے جو کوچ کو نڈھا ل کر کے فرنچ اوپن کا سا تواں ٹا ئٹل جیت لیا
نڈا ل نے جو کوچ کو نڈھا ل کر کے فرنچ اوپن کا سا تواں ٹا ئٹل جیت لیا

  



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرنچ اوپن کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو نڈھال کر دیااور ہیٹ ٹرک کرتے ہو ئے سا تواں ٹائٹل جیت لیا۔پیرس میں کھیلے گئے ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ کے فیصلہ کن میچ میں سپینش کھلاڑی نے سربین حریف پر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا۔ بارش کے باعث دوبارہ میچ شروع ہوا تو دفاعی چیمپئن نڈال، حریف جوکوچ پر برسنے لگے۔ نڈال نے 6-3 سے فتح سمیٹی۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے 6-2 سے سیٹ اپنے نام کیا۔ چوتھے سیٹ کے آغاز پر ہی موسلا دھار بارش ہونے لگی اور میچ آج تک ملتو ی کر دیا گیا۔ دوسرے روز بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی لیکن نڈال نے حریف جوکووچ کو نڈھال کر دیا اور7-5کے سکور سے سیٹ اور ٹائٹل جیت لیا۔ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ وہ سب سے زیادہ سات بار فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

مزید : کھیل