شہباز شریف نے" پنجاب" بانٹ دیا ،صوبائی کابینہ کے وزراءکو محکمے الاٹ

شہباز شریف نے" پنجاب" بانٹ دیا ،صوبائی کابینہ کے وزراءکو محکمے الاٹ
شہباز شریف نے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ماینٹر نگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کے وزراءکو محکمے الاٹ کردیئے ہیں ۔ جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق شیر علی خان محکمہ انرجی کے وزیر مقرر اور معدنیا ت کا اضافی چارج دیاگیا ہے ۔عبدالوحید چودھری جیل خانہ جات ، راجا اشفاق سرور محنت وانسانی وسائل کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔مجتبیٰ شجاع الرحمن وزیر خزانہ بنائے گئے ہیں جبکہ انہیں ایکسائز اور ٹیکسیشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔طاہرخلیل سندھو اقلیتی امور ، انسانی حقوق اور صحت کا اضافی چارج ،بلایاسین خوارک ، اقبال چنڑ کو آپریٹو ، ڈاکٹر فرخ جاوید زراعت ، آصف سعید سپیشل ایجو کیشن،مسز ذکیہ شاہنواز بہبود آبادی،چودھری شفیق صنعت ، کامرس اور انویسٹمنٹ جبکہ رانا ثناءاللہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے وزیر ہو نگے۔عطا مانیکا سوشل ویلفیئر اورہارون احمد سلطان کو اوقاف اور مذہبی امور کا وزیر مقرر کیا گیاہے ۔حمیدہ وحید الدین ترقی خواتین کی وزیر ہونگی ۔رانامشہود سکول ایجوکیشن ، سپورٹس ، آرکیالوجی اور سیاحت کے وزیر جبکہ ملک ندیم کامران زکوٰة کو عشر اورکرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو تحفظ ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔میاں یاور زمان وزیر برائے آبپاشی ہو نگے ۔تنویر اسلم ملک کوہاﺅسنگ ، اربن ڈیوپلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کا وزیر بنایا گیا ہے ۔آصف حیات ملک جنگلی حیات اور فشریز کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔