بے نظیر قتل کیس، سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سی سی پی او راولپنڈی طلب ، آئندہ سماعت پر ہر حال میں چالان پیش کریں :عدالت

بے نظیر قتل کیس، سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سی سی پی ...
بے نظیر قتل کیس، سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سی سی پی او راولپنڈی طلب ، آئندہ سماعت پر ہر حال میں چالان پیش کریں :عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی درخواست پر بے نظیر قتل کیس کا چالان پیش کرنے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت نے آخری مہلت دیدی جبکہ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر 25جون کو سی سی پی او راولپنڈی عبدالرزاق چیمہ کو طلب کرلیاہے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے کے تفتیشی افسر خالد رسول نے چالان تیارکرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کردی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور آئندہ سماعت پر ہرحال میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پیش نہیں ہوپارہے ، سیالکوٹ سے راولپنڈی آنے تک اُنہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے جس پر عدالت نے سی سی پی او راولپنڈی عبدالرزاق چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور مزید سماعت 25جون تک ملتوی کردی ۔