عراق میں خود کش حملے اور کاربم دھماکوں میں 13افرادجاں بحق

عراق میں خود کش حملے اور کاربم دھماکوں میں 13افرادجاں بحق
عراق میں خود کش حملے اور کاربم دھماکوں میں 13افرادجاں بحق

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی عراق میں فروٹ اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں دو کار بم دھماکوں اور ایک خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق اور53 زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے شمال میں فروٹ اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں دو کار بم اور ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -