پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی
پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بارکونسل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کر دی۔اپنے ایک بیان میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید قلب حسن نے کہا ہے کہ ملک میں پرامن انتقال اقتدار جمہوریت کی فتح ہے۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے بے بنیاد درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں جن سے عدلیہ کا تشخص مجروح ہو رہا ہے اور ان درخواستوں سے افواہیں جنم لے رہی ہیں۔ سید قلب حسن نے کہا کہ پاکستان بار کونسل امید کرتی ہے کہ عدلیہ ایسی درخواستوں سے اپنے آپ کو دور رکھے گی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -