اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد

اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد
اکبربگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت اور مقدمے کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست مسترد کردی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد اسماعیل بلوچ نے پیر کو پرویز مشرف کی درخواستوں کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اور منگل کومختصر فیصلے میں درخواستیں مسترد کردیں ۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دس جون کوسابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیںاور حکم دیاہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 24جون کو پیش کیاجائے۔اکبربگٹی کو ڈیرہ بگٹی کے پہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 26 اگست 2006ءکو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس وقت پرویزمشرف صدر اور آرمی چیف تھے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -