نئی منتخب حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، دو جنگی طیارے پانچ سے سات کلومیٹر اندرآکر بخیریت واپس چلے گئے

نئی منتخب حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، دو ...
نئی منتخب حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ، دو جنگی طیارے پانچ سے سات کلومیٹر اندرآکر بخیریت واپس چلے گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی منتخب حکومت کی طرف سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے پیغامات کے چند روز بعد ہی دو بھارتی لڑاکا طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ کلومیٹر تک پاکستان کے اندر گھس آئے اور دو منٹ تک محو پرواز رہنے کے بعد واپس چلے گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب دو بھارتی جنگی طیارے منگل کی صبح 10بج کر 41منٹ پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندرگھس آئے ۔پاکستان سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق بھارتی جنگی طیارے ہیڈسلیمانکی کے مقام پر دو منٹ تک پاکستانی حدود میں محو پرواز رہے۔اس دوران پاکستان کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر طیاروں کی آمد کے بارے میں ائیر فورس کو اطلاع دی اور پائلٹ سے آنے کی وجہ پوچھی لیکن طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا تاہم پاک فضائیہ حرکت میں آنے سے پہلے ہی بھارتی طیارے 5 سے 7 میل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعدواپس بھارت چلے گئے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارے دو منٹ تک بھارتی طیارے تین میل اندرآئے اورفاضلکہ سیکٹر پر دومنٹ تک پرواز کرتے رہے ۔ترجمان نے بتایاکہ دو لڑاکاطیارے بھیجے گئے تھے لیکن متعلقہ سیکٹر تک طیاروں کے پہنچنے سے قبل ہی بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاع کردی گئی ہے جبکہ تحریری رپورٹ آئندہ 24 گھنٹے میں وزارت دفاع کو فراہم کر دی جائے گی جو بعد میں وزارت خارجہ کے حوالے کی جائے گی اور پھر اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق بھارت سے اس بارے میں احتجاج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کی یہ پہلی خلاف ورزی نہیں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بھارتی جنگی طیارے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -Headlines -