ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کی ضمانت منظور

ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کی ضمانت منظور
ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کی ضمانت منظور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ججوں کو نظربندکرنے کے وقت پرویز مشرف ملک کے سربراہ تھے ،وہ بتائیں کہ کونسی ایسی طاقت تھی جس نے چیف جسٹس سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو نظربند کیا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -