بالی ووڈ انڈسٹری کی محبت کی” سچی“ کہانی۔۔۔ ”سورج“ پکڑا گیا

بالی ووڈ انڈسٹری کی محبت کی” سچی“ کہانی۔۔۔ ”سورج“ پکڑا گیا
بالی ووڈ انڈسٹری کی محبت کی” سچی“ کہانی۔۔۔ ”سورج“ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے جیا خان کے ملنے والے خط پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ادیتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی اخبارکے مطابق اداکارہ جیا خان نے خودکشی سے پہلے سورج کے نام جو خط لکھا تھا وہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا جس کی روشنی میں ہی سورج پنچولی کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق سورج پنچولی کو ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر ہی گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جیا کے اہل خانہ نے پولیس کو ان کا لکھا گیا ایک خط دیا تھا جس میں جیا نے لکھا تھا کہ کوئی دوسری عورت تمہیں اس طرح محبت نہیں کر سکتی جس طرح میں نے کی ہے، میں یہ بات اپنے خون سے بھی لکھ سکتی ہوں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ صحیح ہے کہ جس شخص سے آپ محبت کرتے ہوں وہ آپ کو مسلسل تکلیف دے اور آپ کو مارنے کی دھمکی دے یا دوسری لڑکیوں کی خوبصورتی کی تعریف کر کے آپ سے دھوکہ کرے۔خط میں جیا نے مزید لکھا کہ ویلنٹائن ڈے کے دن بھی تم مجھ سے دور رہے، تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ ہماری دوستی کو ایک سال مکمل ہونے پر تم مجھ سے منگنی کرلو گے، مجھے صرف تم اور خوشیاں چاہیے تھیں لیکن تم نے مجھ سے دونوں چھین لیں اور اب میرے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں بچی، میں یہ دنیا بکھرے ہوئے خوابوں اور توڑے گئے وعدوں کے ساتھ چھوڑ رہی ہوں، اب میں سکون سے سونا چاہتی ہوں تاکہ پھر کبھی نہ اٹھ سکوں۔ خط میں جیا کا کہنا تھا کہ اگر میں یہاں رہی تو میں تمہیں یاد کرتی رہوں گی اس لئے میں اپنے 10 سالہ کیریئر اور خوابوں کو خداحافظ کہہ رہی ہوں۔جیا کی بہن کویتا کو یہ خط جیا کی خودکشی کے تین دن بعد اس کے پرس سے ملا اور اس کے اہل خانہ نے یہ خط میڈیا اور پولیس کو اس لئے دیا تاکہ لوگ جان سکیں کہ جیا کی خودکشی کی وجہ اس کے بالی ووڈ کے کیرئیر کی ناکامی نہیں بلکہ کچھ اور تھی۔واضح رہے کہ جیا خان نے چند روز قبل ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی تھی اور اُنہوں نے آخری بات بھی ادیتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی سے کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -