فیصل آباد میں عوام نے گرمی نکال لی، گرڈ سٹیشن پر حملہ کر دیا

فیصل آباد میں عوام نے گرمی نکال لی، گرڈ سٹیشن پر حملہ کر دیا
فیصل آباد میں عوام نے گرمی نکال لی، گرڈ سٹیشن پر حملہ کر دیا

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لوڈ شیڈنگ سے تھکی عوام نے فیسکو پر دھوا بول دیا ۔ فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ، مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور جس کے جو ہاتھ میں آیا اسے توڑ پھوڑ دیا۔احتجاج کے دوران اڈہ جوہل کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا،مظاہرین نے ٹیکسٹائل مل پر بھی دھاوا بول دیا۔مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ دس سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی مفلو ج ہوکر رہ گئے ہیں جس پر برداشت کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور بھرپور احتجاج کیا۔صورت حال کو کنٹرول کرنے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین کو قابو نہ کیا جا سکا جس پر اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔ اضافی نفری پہنچنے کے بعد پولیس مظاہرین کو پکڑنے مظاہرین کے گھروں تک میں کود گئی ،جوہاتھ آیا اس کی پٹائی لگادی یہاں تک کہ خاتون کو بھی پولیس اہلکاروں نے نہیں چھوڑا اور اس کو بھی تھپڑ ما ردیا۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا گیا۔

مزید :

فیصل آباد -