عوام کے دکھوں کا احساس ہے مداوا کریں گے،توانائی بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل

عوام کے دکھوں کا احساس ہے مداوا کریں گے،توانائی بحران کے حل کے لئے وزیراعظم ...
عوام کے دکھوں کا احساس ہے مداوا کریں گے،توانائی بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی حکومت نے توانائی بحران کے حل کیلئے سر جوڑ لیے۔وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا احساس ہے مداوا کرینگے۔ نواز شریف کی صدارت میں اعلی سطح کے اجلاس میں توانائی بحران پر غور کیا گیا۔اجلاس میں توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے مختلف طریقے بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں پانی و بجلی اور پٹرولیم کے وفاقی وزرائ، اعلی حکام،وزیراعلی پنجاب اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اورملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں توانائی بحران سے متعلق وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی کمیٹی میں خزانہ، پانی و بجلی اور پٹرولیم کے وزرائ اور وزیراعلی پنجاب شامل ہونگے۔ کمیٹی ہر پندرہ روز بعد توانائی بحران، بجلی کی پیداواراور تقسیم کا جائزہ لے گی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -