نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 19 جون سے شروع ہوگی

نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 19 جون سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)59ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 19سے 21جون تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس چونگی امر سدھو لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ ،فاٹا،ہائر ایجوکیشن کمیشن،واپڈا،ریلویز اور پولیس کی ٹیمیں شرکت کرینگی،چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین شیخ ریاض الدین اور صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کرینگے،پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خضر حیات کے مطابق نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ٹوٹل آٹھ باڈی ویٹ کیٹگریز میں مقابلے ہونگے جس میں 19جون کو دو کیٹگریز ،20جون کو دو کیٹگریز اور 21جون کو چار کیٹگریز میں مقابلے ہونگے ۔قومی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئر مین محمد زبیر یوسف بٹ ہونگے۔

 اور ان کے ساتھ محمد اسلم خان اور محمد اعظم میاں جیوری کے فرائض سرانجام دینگے ،ان کے ساتھ ریفریز کے فرائض شجاع الدین ملک ،ارشد ملک ،نوید ملک ،عامر ملک،خواجہ سمیع الدین ،عظمت اللہ چوہدری ،ایوب خلجی،سمیع اسد،ادریس بٹ ،اصلاح الدین،شاکر اور محمد اظہر سرانجام دینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی