انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل جمعرات سے لارڈز، لندن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے۔ 1982 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے 26 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 10 ٹیسٹ میچز جیتے اور 7 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 9 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جون تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز سری لنکا 3-2 سے جیت چکی ہے جبکہ واحد ٹی 20 میچ میں بھی سری لنکا نے فتح حاصل کی۔