ٹینس عالمی رینکنگ،مردوں میں نڈال اور خواتین میںسرینا ولیمز سرفہرست
پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن چیمیپئن ، سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹاررافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر قائم ہیں، سربیا کے نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا تیسرے نمبر پر قائم ہیں جبکہ 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ سوئس سٹار راجر فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں فرنچ اوپن میں دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ہوجانے والی امریکہ کی سرینا ولیمز شکست کے باوجود پہلے نمبر براجمان ہیں۔ روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا کی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فرنچ اوپن جیتنے کے بعد عالمی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ چین کی لی نا دوسرے اور فرنچ اوپن کی فائنلسٹ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ ترقی پاکر تیسرے جبکہ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مردوں میں رافیل نڈال اور خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست ہیں۔