بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا

  

نئی دہلی( نیٹ نیوز) دورہ بنگلہ دیش کےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ ڈنکن فلیچر کی زیرنگرانی جاری ہے۔ بھارتی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا مختصر دورہ کرے جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 جون کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 17 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -