کنگسٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز508 رنز پر ڈیکلئیر کردی

کنگسٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز508 رنز پر ڈیکلئیر کردی

  

کنگسٹن( نیٹ نیوز) کین ولیمسن اور نیشام کی شاندار سنچریوں اور واٹلنگ اور ٹوم لاتھمکی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز 508 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کردی، میچ کے دوسرے روز کیویز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 240 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 105 اور روز ٹیلر 34 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کین ولیمسن تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 رنز بناکر سلیمان بین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،بی جے واٹلنگ ساتویں آﺅٹ ہونے کھلاڑی تھے جو 89 رنز بناکر شین سیلنگفورڈ کی گیند پر پاﺅل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹیم ساﺅتھی 21 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے کے کپتان برینڈن میکولم نے اپنی پہلی اننگز 508 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کردی۔ سلیمان بین اور شین سیلنگفورڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور کیرن پاﺅل نے اننگز کا آغاز کیا، میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے کیویز اننگز کے سکور 508 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے 489 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوا تھا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -