آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری گلمور انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری گلمور انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری گلمور انتقال کر گئے ان کی عمر 62 برس تھی۔ گیری گلمور بائیں ہاتھ سے فاسٹ باﺅلنگ کرتے تھے، ان کی وجہ شہرت 1975 کا ورلڈ کپ تھا جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیمیفائنل میں تباہ کن باﺅلنگ کی اور 14 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ گلمور جگر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ اس مہلک بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔ انہوں نے 2005 میں جگر کی پیوند کاری بھی کرائی۔ وہ گزشتہ روز سڈنی کے رائل پرنس ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ گیری گلمور نے اپنے دو سالہ انٹرنیشل کیریئر میں 15 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔