قومی ویمن جونیئرہاکی چیمپئن شپ کے نتائج

قومی ویمن جونیئرہاکی چیمپئن شپ کے نتائج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری تیسری قومی ویمن جونیئرہاکی چیمپئن شپ میں اسلام آباد، پاکستان بورڈز، پنجاب کلر اور پنجاب وائٹ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا گروپ اے میں پنجاب کلر، اسلام آباد، سندھ وائٹ اور بلوچستان جبکہ گروپ بی سے پنجاب وائٹ، خیبر پختونخواہ، سندھ اور پاکستان بورڈز کی ٹیمیں شامل تھیں اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔