اے سی سی ایلیٹ لیگ،سعودی عرب اور کویت ٹیموں کی جیت

اے سی سی ایلیٹ لیگ،سعودی عرب اور کویت ٹیموں کی جیت

  

سنگاپور( نیٹ نیوز) ایشین کرکٹ کونسل ایلیٹ لیگ میں سعودی عرب نے بحرین، کویت نے مالدیپ اور سنگاپور نے بھوٹان کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایلیٹ کرکٹ لیگ کے دلچسپ مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے بحرین کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بحرین کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز پر آﺅٹ ہوگئی، مرزا یعقوب 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ابرارالحق نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سعودی عرب کی ٹیم نے ہدف 35.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبدالوحید نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 دوسرے میچ میں کویت نے مالدیپ کو 57 رنز سے ہرا دیا۔ کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنائے۔ مالدیپ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تیسرے میچ میں سنگاپور نے بھوٹان کو 282 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388 رنز بنائے جس میں رضا غزنوی کے 96 اور ارجن مترجا کے 92 رنز شامل تھے۔ بھوٹان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -