باکسنگ ٹیم کو باکسر عامر خان سے ٹپس لینے کا موقع ملے گا

باکسنگ ٹیم کو باکسر عامر خان سے ٹپس لینے کا موقع ملے گا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی باکسنگ ٹیم کو گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے فائنل مرحلہ میں ورلڈ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان سے مفید ٹپس حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ٹیم عامر خان کے ذاتی جم میں 20روز کی ٹریننگ حاصل کرے گی اور اس سلسلہ میں عامر خان نے 23جولائی کو ہونے والے میگاایونٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان کی باکسنگ ٹیم کی ٹریننگ کو بھرپور سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عامر خان نے اپنے ذاتی جم میں پاکستانی ٹیم کے ٹریننگ کرنے اور انہیں مفید ٹپس دینے کے لئے پی بی ایف کی درخواست قبول کرلی ہے تاکہ قومی ٹیم اپنی پرفارمنس کو بہتر بناکر اچھے نتائج حاصل کرسکے ۔پاکستان باکسنگ ٹیم کے 9ممبر جن میں 6باکسر ،دو کوچز اور ایک مینجر شامل ہیں میگا ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔اقبال حسین نے انکشاف کیا کہ عامر خان جو کہ 15سے 20جون تک پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس دوران کراچی میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی باکسر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا ۔پاکستان باکسنگ کو سپورٹ کرنے پر ہم عامر خان کے شکر گزار ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -