نائیجرین دفاعی کھلاڑی ایلڈرسن میگاایونٹ سے باہر
ریو ڈی جنیرو( نیٹ نیوز)پانچویں مرتبہ فٹبال کے عالمی کپ میں حصہ لینےوالی نائجیرین ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی ایک بری خبر یہ ہے کہ ان کے معروف دفاعی کھلاڑی ایلڈرسن ایچی جل انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔نائجیرین دفاعی کھلاڑی ورلڈ کپ سے قبل یونان کیخلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کے سبب میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
نائجیریا کی جانب سے ایلڈرسن ایچی جل کی کے متبادل کے طور پر ایجک یوزینوی کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔