قطر پر 2022ورلڈ کپ میزبانی خریدنے کے الزامات پرفیفا سپانسرز کو تشویش

قطر پر 2022ورلڈ کپ میزبانی خریدنے کے الزامات پرفیفا سپانسرز کو تشویش

زیورخ( نیٹ نیوز)فیفا کے پانچ اسپانسرز نے قطرپر2022 ورلڈ کپ فٹبال کی میزبانی خریدنے کے الزامات پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ قطرکی وجہ سے دنیا بھر میںکھیلوں کی ساکھ متاثرہورہی ہے۔ ان خبروں سے اس کھیل اور اس کے اسپانسرز کے تشخص پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ہم کھیلوں کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاپتے ہیں اس حوالے سے فیفا اینٹی کرپشن اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اسپانسر زنے کہا کہ یہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے کہ میگا ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے غلط طریقے سے اپنائے جارہے ہیں ۔ فیفاکی گورننگ باڈی فٹبال کرپشن سے پاک کرنے کےلئے تحقیقات شفاف طریقے سے مکمل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں اس طرح کے تنازعات سے کھیل کو تباہی کی جانب لے دھکیلا جارہا ہے۔

 لیکن ہم پر امید ہیں کہ فیفا اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کریگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی