ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار ہوگی

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار ہوگی

  


برازیلیا ( نیٹ نیوز)برازیل میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کو جیتے والی ٹیم کو تین کروڑ 50لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق رنر اپ ٹیم کو دو کروڑ 50لاکھ ڈالر دےئے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو کروڑ 20لاکھ ڈالر دےئے جائیں گے ۔ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو کڑوڑ روپے دےئے جائیں گے ۔ کوائرٹر فائنل سے آگے نہ جانے والی چار ٹیموں کو ایک کڑوڑ 40لاکھ ڈالر دےئے جائیں گے ۔ راؤنڈ 16میں شکست کھانے والی 8ٹیموں کو 90لاکھ ڈالر دےئے جائیں گے جبکہ گروپ اسیٹج سے باہر ہونے والی 16ٹیموں کو 80لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی ۔ورلڈ کپ کے لئے کل انعامی رقم 576 ملین ڈالر رکھی گئی ہے جس میں 70 ملین ڈالر ڈومسٹک کلبز کو دےئے جائیں گے ۔

اس مرتبہ ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 37 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فٹ بال کی عالمی تنظیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 15لاکھ ڈالرورلڈ کپ کی تیاری کی مدد میں بھی دئیے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -