برازیل ساﺅ پالو میںسب وے ورکرز نے ہڑتال ملتوی کردی

برازیل ساﺅ پالو میںسب وے ورکرز نے ہڑتال ملتوی کردی

  

ساﺅ پالو( نیٹ نیوز )برازیل کے شہر ساﺅ پالو میں سب وے ورکرز نے اپنی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے خبر رساں ادارے نے بتاےا ہے کہ گزشتہ رات گئے بیس بلین آبادی والے اس شہر کی انڈر گراﺅنڈ ٹرین سروس کے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال بحال بھی کر سکتے ہیں۔ اس شہر میں برازیل اور کروشیا کی فٹ بال ٹیمیں بارہ جون کو ورلڈ کپ فٹ بال کا افتتاحی میچ کھیل رہی ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ سب وے ہی ہے۔

برازیل میں اس عالمی کپ کی تیاریوں میں تاخیر اور اضافی اخراجات پر عوامی احتجاجات کے بعد حکومت کی کوشش ہے کہ اب وہاں ٹریفک کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ بتایا گیا ہے کہ تقریبا ایک بلین افراد اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کو ٹیلی وژن اسکرینوں پر دیکھیں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور بارہ ممالک کے سربراہان حکومت و ریاست بھی اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -