فٹبال،پہلا ورلڈ کپ 1930ءمیں کھیلا گیا ¾ یوراگوئے چمپئن بنا

فٹبال،پہلا ورلڈ کپ 1930ءمیں کھیلا گیا ¾ یوراگوئے چمپئن بنا

  

 برازیلیا ( نیٹ نیوز)ورلڈ فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام فٹ بال کے عالمی کا پہلا مرتبہ انعقاد 1930میں کیا گیا۔ اس ورلڈ کپ میںکل 13ٹیموں نے شرکت کی ۔ ورلڈ کپ کی میزبانی یوگورائے نے کی اور فٹ بال کی دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا تاج بھی پہلی مرتبہ یوگورائے نے ہی اپنے نام کیا ۔ یہ ورلڈ کپ 13 سے 30 جولائی تک کھیلا گیا ۔ ورلڈ کپ کی میزبانی یوگورائے کے صرف ایک شہر کو سونپی گئی تھی ۔ ورلڈ کپ کے فائنل میزبان یوگورائے کا مقابلہ ارجنٹائن کی ٹیم کے ساتھ تھا جس میں میزبانی ملک نے 4-2 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن امریکہ نے حاصل کی تھی ۔ ورلڈ کپ میں کل 18 میچ کھیلے گئے اور 70گولز سکور کئے گئے ۔ فٹ بال کی دنیا پہلے سب سے بڑے ایونٹ کے ہر میچ میں 5لاکھ 90ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرتے تھے ۔

اس ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے گولرمو سٹیبل نے سب سے زیادہ 8 گول سکور کئے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -